سپر مون پیر تک جاری رہے گا، آج کی رات مزید روشن ہوگی

سپر مون پیر تک جاری رہے گا، آج کی رات مزید روشن ہوگی


 اسلام آباد(24نیوز): پاکستان میں 'سپر مون' پیر تک جاری رہے گا، جوکل محروم رہ گئے وہ آج رات سپر مون کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے۔

چندا ماموں کا نیا روپ، چودہ فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن سپر مون، ڈائریکٹر سپا رکو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ سپر مون پیر تک جاری رہے گا اور آج کی رات مزید روشن ہوگی۔ ان کے مطابق یہ رواں برس کا پہلا سپر مون ہے جب کہ تین ماہ کے دوران تین سپر مون ہوں گے جو غیر معمولی بات ہے۔ چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے۔ اس سے قبل سپر مون گذشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا۔ جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔ باقی دو سپر مون آئندہ برس جنوری میں دیکھے جاسکیں گے۔