جیولر کی دوکان میں چوری کی واردات

جیولر کی دوکان میں چوری کی واردات


لاہور (24نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقے میں جیولر کی دکان میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی 24نیوز نے حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں جیولر کی دوکان میں تیں خواتین نے زیور خریدنے کی غرض سے زیور نکلوا کر دیکھنا شروع کیا، اس دوران ایک عورت نے جیولری کے باکس اپنی گود میں رکھ لیئے۔

دوکان دار کا دھیان کسی اور طرف ہونے پر ساتھ بیٹھی خاتون نے جیولری باکس اپنے نیچے چھوپا لیا،سی سی ٹی سی فوٹج میں خواتین کے چہرے واضح ہیں، اس کے باوجود پولیس خواتین چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔