پراڈئیز لیکس کی تحقیقات کا آغاز،30 کمپنیوں کا ریکارڈ ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا

پراڈئیز لیکس کی تحقیقات کا آغاز،30 کمپنیوں کا ریکارڈ ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا


اسلام آباد(24 نیوز)پانامہ کے بعد پراڈئیز لیکس کی تحقیقات کا بھی باضابطہ آغاز ہو گیا ، ایس ای سی پی نے پراڈئیز لیکس میں شامل 30 کمپنیوں کا ریکارڈ ایف بی آر کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریکارڈ میں کمپنی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کا ڈیٹا ڈائریکٹرز کی تفصیل اور مالیاتی رپورٹس شامل ہے۔

ریکارڈ میں کمپنیز مالکان میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں ، ایس ای سی پی نے 2010 سے 2017 تک 7سالہ ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کیا ہے۔

پیراڈائیز لیکس کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ایف بی آر نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے از خود تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا ، نیب بھی الگ سے معاملے کی جلد تحقیقات شروع کرائے گا۔