بھارتی فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو، لیجنڈری اداکار ششی کپور انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کےچاکلیٹی ہیرو، لیجنڈری اداکار ششی کپور انتقال کرگئے


(ویب ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو، لیجنڈری اداکار ششی کپور انتقال کرگئے، مگر ان کا اداکاری ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

 

ہر ایک نے موت کی آغوش میں چلے جانا ہے، مگر کچھ لوگ موت کے بعد بھی دلوں میں رہتے ہیں۔ اداکار ششی کپور طویل علالت کے بعد انتقال تو گئے مگر ان کا انداز امر رہے گا۔ کبھی وہ وقت بھی تھا جب ششی کپور کی رومانس بھری آواز ان کے فینز کے کانوں میں رس گھولتی تھی۔

 

امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بہت مقبول ہوئی، ان کی فلم ’دیوار‘ کا ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘ زبان زد عام ہوا جس سے انہیں خوب شہرت ملی۔ آج اِک حرف کو پھر ڈھونڈتا پھرتا ہے خیال۔ فلم محافظ میں فیض کی ایک نظم ششی کپور پر ایسی جچی کہ اسے یادگار بنا دیا۔

 

بالی ووڈ انڈسٹری میں ساتھی اداکار، ان کے بچھڑنے پر جہاں اداس ہیں وہیں، دنیا بھر میں ان کے فینز بھی زنجیدہ ہو گئے۔

 

انہیں بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ششی کپور نے فلم انڈسٹری کو نمک حلال، دیوار، کبھی کبھی، کنیا دان، جیسی ہٹ فلمیں دیں۔