لیڈی ہیلتھ ورکرز اورانسداد ڈینگی ملازمین کیلئےبڑی نہیں، بہت بڑی خوشخبری

لیڈی ہیلتھ ورکرز اورانسداد ڈینگی ملازمین کیلئےبڑی نہیں، بہت بڑی خوشخبری


 لاہور (24 نیوز): صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ، پندرہ روز میں فائل ورک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

 

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور انسداد ڈینگی ملازمین کیلئے بڑی نہیں، بہت بڑی خوشخبری۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور انسداد ڈینگی ملازمین کو مستقلی سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں سمری پندرہ روز میں تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

اجلاس میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے سکیل کی اپ گریڈیشن اور ان کے بقایا جات فوری ادا کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے تمام فائل ورک پندرہ روز میں مکمل کیا جائے۔