عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہو گیا


ویب ڈیسک (24نیوز) امریکی تیل کی پیداوار میں اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہوگیا،اوپیک کی طرف سے پیداوار کم کر کے خام تیل مہنگا کرنے کی کوششیں امریکا نے ناکام بنا دیں، ایک روز میں قیمت 1.5 فیصد تک کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی طرف سے تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونا شروع ہو گیا ہے,رپورٹ کے مطابق شیل آئل کی پیداوار میں اضافے کے باعث امریکا کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 95 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے اوپیک اور روس کی طرف سے خام تیل کی پیداوار میں 18 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے اعلان سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی تھی۔