این ٹی ایس کا امتحان برقرار رہے گا:عدالت

این ٹی ایس کا امتحان برقرار رہے گا:عدالت


کراچی (24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلی سندھ کا این ٹی ایس ٹیسٹ معطل کرنے کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ سے فیصلہ سنا دیا،وزیر اعلی سندھ کا نوٹفیکشن کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے کہا کہ این ٹی ایس کا امتحان برقرار رہے گا، میڈیکل کے طلبہ نے این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کیاتھا جبکہ طلبا نے کہا ‏ این ٹی ایس ٹیسٹ میرٹ پر دیا تھا،پیپرمنسوخ کرناغیرقانونی ہے اور ‏ٹیسٹ میں پاس ہوئے،دوبارہ ٹیسٹ غیر قانونی ہے۔

عدالت نے پرچہ آوٹ ہونے پر این ٹی ایس کا نتیجہ جاری نا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ میڈیکل کے طلبہ و طالبات پہلے ہی کئی مراحل پر ٹیسٹ دیے چکے، ایس ٹی ایس غیر ضروری ہے، درخواست بائيس اکتوبر کو ہونے والی انٹری ٹيسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی.

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے پرچہ آوٹ ہونےکی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کیا تھا۔