سزایافتہ کرکٹر شرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے

سزایافتہ کرکٹر شرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے


لاہور (24نیوز) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ کرکٹرشرجیل خان اپنا کیس میڈیا میں لے آئے،لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم اورآرمی چیف سے معاملے کاجائزہ لینے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا جرم،پی سی بی سے سزا پانے والے شرجیل خان میڈیا میں آ گئے،لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کیس کے دوران پی سی بی نے امتیازی سلوک برتا۔

شرجیل خان نے کیس ہائی کورٹ لے جانے کا اعلان کرتے ہوئےچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے،وزیراعظم،آرمی چیف،قائمہ کمیٹی سے بھی معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی،،انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔

سزا یافتہ کرکٹر کا کہنا تھا ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی،وہ انصاف کے لیے جس حد تک جا سکے جائیں گے، کیس میڈیا میں لانے کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں، شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا تھا فیصلے قانون کے مطابق نہیں ہوئے،پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ میں تبدیلی کرکے غیرآئینی اقدام اٹھایا۔