روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری


اسلام آباد(24 نیوز)کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ، علاج کرانا اور بچوں کو تعلیم دلانا بھی مزید مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی اوسط شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی ، اکتوبر اور گزشتہ نومبر میں یہ شرح 3.8 فیصد تھی۔

قیمتوں میں اضافے میں پیاز پہلے اور ٹماٹر دوسرے نمبر پر رہا ، نومبر کے دوران پیاز گزشتہ سال سے 187 فیصد  اور ٹماٹر 108 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔

چاول 14 فیصد ، انڈے 13 فیصد اور چائے 11 فیصد مہنگی ہو گئی ، روز مرہ استعمال کی اشیا اور سروسز میں سے ادویات کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھ گئیں۔

تعلیمی اخراجات 13 فیصد زیادہ ہو گئے ، نومبر کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 89 بنیادی اشیا اور سروسز میں سے 68 کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر مہنگائی کی اوسط شرح 3.6 فیصد رہی۔