پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کی سطح پربند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کی سطح پربند ہوا


 کراچی (24 نیوز): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 40 ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا، تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ ہی اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی بڑھتی رہی، اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک سو چار پوائنٹ کی کمی سے انچاس ہزار نو سو پینتالیس پر بند ہوا۔

 

تین سو تریسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو پچانوے کی قیمت میں اضافہ، اور ایک سو باون کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر چودہ کروڑ تہتر لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، آل شئیرر انڈیکس میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت پندرہ ارب اٹھاسی کروڑ روپے کے اضافے سے چوراسی کھرب انیس ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔