انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان

انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان


لاہور(24نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کردیا، حسان خان کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ٹیم میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی سربراہی میں قائم جونیئرسلیکشن کمیٹی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی قومی جونیئر ٹیم کا اعلان کردیا۔حسان خان کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھتے ہوئے وکٹ کیپر روحیل نذیر کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں محسن خان , عمران شاہ ,زید عالم , محمد طحہ, عماد عالم , علی زریاب ،سعد خان , موسی خان , شاہین شاہ , منیر ریاض , ارشد اقبال , محمد علی , سلمان شفاقت شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں محمد جنید , حیدر علی , محمد الیاس , اعظم خان اور مختیار احمد شامل ہیں۔نیوزی لینڈ میں 13جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19ورلڈ کپ سے پہلے قومی جونیئرٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔