حکومت متعدد ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کرنے میں ناکام

حکومت متعدد ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کرنے میں ناکام


اسلام آباد (24نیوز) حکومت متعدد ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کرنے میں ناکام ہوگئی، ترکی ،تھائی لینڈ ،چین اور ایران کے ساتھ تاحال آزاد تجارتی معاہدے نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت متعدد ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام ،ترکی ،تھائی لینڈ ،چین اور ایران کے ساتھ تاحال آزاد تجارتی معاہدے نہ ہوسکے ایران کے ساتھ دسمبر 2017تک تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوا تھا مگر نہیں ہوسکا۔

چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ دوئم مسلسل تین سال سے تاخیر کا شکار ہے، چین نے پاکستان کو90فیصد اشیاء کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی کی پیشکش کی۔

چین نے بھی 90فیصد برآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے، ترکی کی ٹیکسٹائل لابی پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کے حق میں نہیں ہے۔