پاکستانی فیشن ڈیزائنر نتاشہ کمال پیرس فیشن ویک میں آتے ہی چھا گیئں

پاکستانی فیشن ڈیزائنر نتاشہ کمال پیرس فیشن ویک میں آتے ہی چھا گیئں


پیرس (24نیوز) پاکستان کی ایک نامور ڈیزائنر نے اپنے ڈیزائنز کی نمائش پیرس فیشن ویک میں کی، جہاں ان کے کام کو خوب پزیرائی ملی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی معروف فیشن ڈیزائنر نتاشا کمال نے شاندار ملبوسات سے پاکستان میں فیشن کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ، انہیں پیرس میں اپنے کام کی نمائش کے لیے مدعو کیا گیا، ایونٹ کی تھیم ’ پیرس فیشن ویک فار پیس‘ یعنی امن کے لیے ہیرس فیشن ویک رکھا گیا تھا۔

نتاشا نے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 14 ڈیزائنرز کے ساتھ اس ایونٹ میں حصہ لیا اور اپنے ملبوسات بھی پیش کیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیرس فیشن ویک میں ان کے کام کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور لوگوں نے تعریف بھی کی، انہوں نےمزید کہا کہ وہ ایک اور نئی کولیکشن پر بھی کام کر رہی ہیں جو لوگوں کو اور بھی پسند آئے گا۔