ایشز دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 120 رنز سے شکست دیدی

ایشز دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 120 رنز سے شکست دیدی


ایڈیلیڈ (24نیوز) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 120رنز سے شکست دے کر ایشز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی، انگلینڈ کے آخری چھ بلے باز اسکور میں صرف 57رنز کا اضافہ کرسکے،پہلی اننگ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے شان مارش مین آف دی میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق ایشز ٹرافی انگلش ٹیم کے ہاتھوں سے پھسلنے لگی ،کینگروز نے برسبین کے بعد ایڈیلیڈ میں بھی انگلش شیروں کو بھیگی بلی بناکر رکھ دیا,آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 120رنز سے شکست دے دی ،میچ کے آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ 176رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور آخری چھ بلے باز اسکور میں57 رنز کا اضافہ کرکے پویلین واپس لوٹ گئے۔

انگلش کپتان جوئے روٹ 67رنز بناکر جوش ہیزوُڈ کا شکار بنے ،کپتان کے آؤٹ ہونےکے بعد انگلش بیٹنگ سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 233رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

مچل سٹارک نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے پانچ انگلش بلے بازوں کوٹھکانے لگایا،جوش ہیزل وُڈ اورنیتھن لائین نے دو دو جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔