مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان متوقع

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان متوقع


 واشنگٹن (24نیوز) ٹرمپ مسلم دشمنی سے باز نہ آئے، امریکی صدر کی طرف سے آج مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے، عرب ملکوں نے سخت ردعمل کی دھمکی دےدی۔

ٹرمپ کی مسلم دشمنی آخری حدوں کو چھونےلگی، کئی دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی کے برعکس مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنےکا فیصلہ کرلیا، امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر کی طرف سے باضابطہ اعلان آج کسی وقت متوقع ہے، ٹرمپ نے اپنے متنازعہ اقدام کی حمایت کے لئے متعدد عالمی رہنماؤں کو بھی فون کئے۔

سعودی عرب،اردن،مصر سمیت،عرب ملکوں نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اس متنازعہ فیصلے سے اسے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فلسطینی صدرمحمودعباس نے کہا کہ ایسےاقدام سےعالمی امن واستحکام پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ فرانسیسی صدرمیکرون نےبھی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔