فلی ہیروئن انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی تاریخ مقرر

فلی ہیروئن انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی تاریخ مقرر


 ویب ڈیسک:( 24نیوز) فلی دنیا کی ہیروئن انوشکا شرما اور کرکٹ کے ہیرو ویرات کوہلی آئندہ ہفتے خوشیوں بھری زندگی شروع کریں گے۔ نو، دس، گیارہ اور بارہ دسمبر کو شادی کے لیے تاریخیں مقرر کر دی گئیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی حقیقی زندگی کی فلم شروع ہونے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ آئندہ ہفتے شادی کی تقریبات اٹلی میں ہوں گی۔ حنا، اُبٹن اور مایوں کے لیے دلنہیا کل اٹلی روانہ ہوں گی۔ بالی ووڈ کی ہیروئن کا عروسی جوڑا معروف بھارتی ڈریس ڈیزائنر سیباسچی مکھر جی ڈیزائن کریں گے۔ ڈریس ڈیزائنر سیباسچی مکھر جی عروسی جوڑے کی تیاری کے لیےگذشتہ ہفتے انوشکا شرما کے گھر آئے تھے۔اٹلی میں دونوں سپر سٹارز کی شادی کے خوب دھوم سے منائی جائے گی ۔ نو، دس، گیارہ اور بارہ دسمبر کی تاریخیں شادی کے لیے فِکس کی گئی ہیں۔