قطرہسپتال کا نرسنگ اسٹاف،اسلامیہ کالج کے طلباء کا مطالبات کے حق احتجاج

قطرہسپتال کا نرسنگ اسٹاف،اسلامیہ کالج کے طلباء کا مطالبات کے حق احتجاج


 کراچی(24نیوز):کراچی میں قطراسپتال کا نرسنگ اسٹاف اوراسلامیہ کالج کے طلباء اپنے اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے۔مطالبہ ہے کہ کالج کی عمارت ٹرسٹ سے واپس لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں سندھ گورنمنٹ کے قطر اسپتال میں نرسنگ اسٹاف نے چھ سے سات ماہ کا وظیفہ نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، نرسنگ اسٹاف نے احتجاجا وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں کام بند کردیا بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیاگیا دوسری طرف اسلامیہ کالج کے سیکڑوں طلبا بھی اسکول کی عمارت اسلامیہ ٹرسٹ کی تحویل میں دینے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

طلباء نے ایم اے جناح روڈ کے ایک ٹریک کوٹریفک کے لئے بند کر دیا اور سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ان کامطالبہ ہے کہ کالج کی عمارت ٹرسٹ سے واپس لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔