لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری


 لاہور(24نیوز): موسمی اثرات یا بیماری، انتظامیہ کی عدم توجہی یا لاپرواہی۔لاہورچڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری۔ چڑیاگھر میں چار ماہ کا تیندوا ہلاک ہوگیا۔حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر پتہچلیں گے۔


لاہور چڑیا گھر میں یکے بعد دیگرے جانوروں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال میں زرافہ، اونٹ ،ہتھنی سوزی،شیر چیتوں اورہرنوں سمیت کئی جانوروں کی اموات ہوئیں اور اب ننھا تیندوا بھی چڑیاگھرکوسوگوارکرگیاہے۔ہلاک ہونے والا تیندوا تیس جولائی کو لاہور چڑیا گھر میں ہی پیدا ہوا۔ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہہلاک ہونے والا تیندوا بظاہر صحت مند تھا، اچانک موت واقع ہوگئی،حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر پتہ چلیں گے۔

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ بھی ویران ہوتے پنجروں پر پریشان ہے، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خریداری کا عمل جاری ہے اور انکی صحت کو یقینی بنانے کے لئے انٹرنیشنل ماہرین سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں۔لاہور چڑیا گھر میں تیندوا بچے کی ہلاکت کے بعد انکی تعداد چار رہ گئی ہے۔