ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی


کراچی (24نیوز):کرکٹ کے بعد ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان آنے کو تیار ہے، ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کرکٹ کے بعد ملک میں ہاکی کے میدان بھی آباد ہوں گے، ہاکی ورلڈ الیون آئندہ ماہ پاکستان آئے گی، کراچی اور لاہور ورلڈ الیون کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ورلڈالیون 10 جنوری کو کراچی پہنچے گی جہاں 11جنوری کو پہلا میچ کھیلا جائے گا ،دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔سیکرٹری پی ایچ ایف شہبازاحمد سینئر کے مطابق ورلڈ الیون میں آسٹریلیا، ارجنٹائن، ہالینڈ، سپین اور بیلجیئیم کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

شہبازاحمد سینئر کا کہنا ہے ورلڈالیون کا دورہ پاکستان ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کےلیے اہم ہوگا۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں ہال فیم پروگرام بھی کیا جائے گا جس میں ماضی کے مایہ نازکھلاڑیوں چارلس ورتھ ، بوولینڈر،فشر اور پاکستان کے ٹاپ سٹارز کو مدعو کیا جائے گا۔