کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دانیال اداکار نکلا

کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دانیال اداکار نکلا


 کراچی(24نیوز):کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دانیال اداکار نکلا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی دانیال کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 کمرشل ایریا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے کے باعث فائرنگ سے زخمی ہونے والا 30 سالہ شخص دانیال اداکار نکلا ۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کمرشل ایریا میں واقع ایک جم کے باہر پیش آیا ہے ۔۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی دانیال کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

کراچی میں موٹرسائیکل لفٹنگ اور چوری کرنے والے خطرناک گروہ کے سرغنہ ملزم حسن کے اعترافی بیان کی ویڈیو ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد گاڑیاں اوران کے پارٹس کو سستے داموں منور، انجم ، شاہجہان، اکرم نامی ملزمان کو بیچا کرتے تھے۔ ہر موٹرسائیکل کے بدلے ہمیں پانچ سے چھ ہزار روپے تک ملتے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں سولہ سالہ علوینہ کے قتل کا مقدمہ والدندیم کے مدعیت میں سعود آباد تھانے میں درج کرلیا گیا،علوینہ کوگذشتہ روز سولہ سالہ علوینہ کو دو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دار آلے سے قتل کردیا تھا ۔