فیڈرل ہاوسنگ فاونڈیشن انتظامیہ اپنے ملازمین کے خلاف متحرک

فیڈرل ہاوسنگ فاونڈیشن انتظامیہ اپنے ملازمین کے خلاف متحرک


اسلام آباد (24نیوز)  فیڈرل ہاوسنگ فاونڈیشن انتظامیہ اپنے ہی ملازمین کے خلاف متحرک ہو گئی، ملازمین نے تنخواہوں میں مجوزہ کٹوتی پر دفاتر کی تالہ بندی کر کے فاونڈیشن دفتر کے سامنے دھرنہ دے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ فاونڈیشن اپنے ہی ملازمین کا معاشی قتل کرنے پر تل گئی, ملازمین تنخواہوں اور الاونسز میں مجوزہ کٹوتی پر سراپا احتجاج بن گئے، ملازمین دھرنے پر جا بیٹھے , ملازمین کا کہنا تھا کہ فاونڈیشن انتظامیہ ہماری 15 فیصد تنخواوں میں کٹوتی کرنے جا رہی ہے جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے,چھ سو سے زائد ملازمین میں خواتین بھی شامل ہیں جو فاونڈیشن کے مجوزہ فیصلے کی مخالفت کر رہی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا فاونڈیشن میں دوسرے اداروں سے آنے والے افسران کو واپس بھیجا جائے اور ایگزیکٹو کمیٹی کے مجوزہ تنخواوں کی کٹوتی کے فیصلے کو واپس لینے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔