پیپلز پارٹی کا وفد آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرے گا:خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کا وفد آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرے گا:خورشید شاہ


کراچی (24نیوز) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو طاہر القادری نے ملاقات کی دعوت دی,مولانہ سے ملاقات نئی نہیں پہلے بھی رابطے رہے ہیں، طاہر القادری نے ملاقات کی دعوت دی، جس پر ملنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سید خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آج طاہالقادری سے ملاقات کرے گا،آصف زرداری کو طاہر القادری نے ملاقات کی دعوت دی،میں بھی زرداری صاحب کے ساتھ جائوں گا۔

قادری صاحب سے ملاقات نئی نہیں پہلے بھی رابطے رہے ہیں،ہم 2002 میں مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں، طاہر القادری نے ملاقات کی دعوت دی،جس پر ملنے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی سڑکوں اور انتشار کی سیاست سے باہر رہی ہے،مگر ملک کو عدم استحکام کی صورتحال سے نکالنے پر بات ہو گی۔

 

موجودہ سیاسی صورتحال، اداروں سے جنگ، عدم استحکام سمیت تمام ایشوز زیر بحث آئیں گے،ماڈل ٹائون رپورٹ اوپن ہو گئی، اب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے اس کو دیکھے۔

اپوزیشن لیڈر کی ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت،ان کا کہنا تھا عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی، انتشار پیدا ہوا ہے جبکہ امریکہ دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔

او آئی سی کی میٹنگ بلائی گئی جو با مقصد ہونی چاہیئے،اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا،ترکی ایران پاکستان اس میں قائدانہ کردار لیں۔

 

پچھلے دس بیس سالوں سے مسلم ممالک کے اندرونی انتشار سے یہودیوں کو موقع ملا،مسلم ممالک کے باہمی انتشار سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے،اس وقت ایک بار پھر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار درکار ہے۔