پاکستان کا امریکی فیصلہ ماننے سے انکار،وزیر اعظم کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کا امریکی فیصلہ ماننے سے انکار،وزیر اعظم کا ہنگامی اجلاس طلب


 اسلام آباد (24نیوز)  امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا.

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ وزارت خارجہ کے اعلی حکام کو وزیراعظم ہاوس بلا لیا گیا اور سیکریٹری خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام معاملے پر بریفنگ دیں گے۔