چھوٹی سی لاپرواہی نوجوان کی جان لے گئی

چھوٹی سی لاپرواہی نوجوان کی جان لے گئی


لاہور (24نیوز) ٹرین کے گزرنے سے پہلے 5 منٹ کیلئے پھاٹک بند کر دیا جاتا ہے،جبکہ ہاتھ میں سبز اور سرخ جھنڈی لیئے شخص ٹرین کی ٹکر سے بچنے کیلئے آگاہ کر رہاہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہرمپورہ ریلوے بھاٹک پرموٹرسائکل پر سوار باپ بیٹا بھارت جانے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس کی زد میں آ گئے جس کے باعث 45 سالہ رفاقت موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ بیٹا وقاص زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

پانچ منٹ انتظار سے بچنے کیلئے ٹریفک کے قانون کو نظر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے رفاقت کی سانسوں نے زندگی سے منہ موڑ لیا ۔

ریلوے ٹریک آفیسر کے مطابق ان علاقوں سے ٹرین 40 کلو میٹر کی رفتار سے گزرتی ہے، جبکہ ٹریک پر چلتی ٹرین کو بریک لگانے کیلئے 400 میٹر کم از کم درکار ہوتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق قصور باپ اور بیٹے کا ہے۔