پیر قاسم سیالوی نے نون لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پیر قاسم سیالوی نے نون لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا


سرگودھا(24 نیوز): پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی اور ان کے  صاحبزادہ پیر قاسم سیالوی نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی نے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ رانا ثنا ﷲ کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل آباد کے جلسے میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

پیر حمید الدین سیالوی کے ہمراہمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظام الدین سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت دینی معاملہ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہو گی۔ پیر حمید الدین سیالوی دس دسمبر کی کانفرنس میں اہم اعلانات کریں گے۔

کچھ روز قبل لاہور کے چیئرنگ کراس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور ان کے ساتھیوں کا دھرنا ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے زعیم قادری کو پیر آف سیال شریف کے پاس مصالحت کرانے کیلئے بھیجا تھا، پیر حمید الدین سیالوینے شرط رکھی تھی کہ رانا ثنااللہ ان کے پاس آ کر اپنے عقیدے اور متنازعہ بیان کی وضاحت کریں اور دوبارہ مسلمان ہونے کیلئے کلمہ پڑھیں, زعیم قادری نے یقین دہانی کرائی تھی کہ راناثنا اللہ جلد سیال شریف حاضر ہوں گے۔

حکومت پنجاب نے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کے ساتھ مذاکرات میں بھی وعدہ کیا تھا کہ رانا ثنااللہ جلد علمائے کرام کے سامنے اپنے بیان کی وضاحت پیش کریں گے۔ چند روز قبل میاں شہباز شریف نے بھی پیر سیال شریف کو فون کر کے جلد خود حاضر ہونے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں