فیصل آباد کی ہونہار بیٹی نےچین میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

فیصل آباد کی ہونہار بیٹی نےچین میں پاکستان کا نام روشن کر دیا


(24 نیوز): پاکستانی قوم کی بیٹی صائمہ کوثر نے چین کی یونیورسٹی میں بہترین سٹوڈنٹ ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی انہوئی ایگریکلچر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ صائمہ کوثر نے بہترین سٹوڈنٹ ایوارڈ جیت لیا، صائمہ کوثر زوالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، چینی حکومت نے پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی صائمہ کوثر کو بہترین سٹوڈنٹ قرار دیتےہوئے 5 لاکھ روپے انعام دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ذہین طالبہ صائمہ کوثر کے لکھے گئے جنرل 12 یونیورسٹیز میں شائع ہوں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  ہونہار طالبہ صائمہ کوثر نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعائوں کا ثمر قرار  دے دیا۔