بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب، مسلمان لڑکا ہندو لڑکی سے شادی پر قتل

بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب، مسلمان لڑکا ہندو لڑکی سے شادی پر قتل


 (ویب ڈیسک): کشمیر تو انگار وادی ہے ہی، بھارت میں بھی مسلمان محفوظ نہیں، مسلمان لڑکے کی ہندو لڑکی سے شادی پر جس قدر سفاکیت سے نوجوان کو شہید کیا گیا، اس سے سیکولر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ صحافتی اقدار کے پیش نظر فوٹیج کو اکثر حصوں کو دھندلا کر دیا گیا ہے۔

 

بھارت میں ہندو لڑکا مسلمان لڑکی سے شادی کرے تو کوئی بات نہیں، اور اگر مسلمان لڑکا شادی کرلے تو اس کی زندگی چھین لی جاتی ہے۔ تازہ واقعہ میں بھی مسلمان لڑکے نے ہندو لڑکی سے پسند کی شادی کی۔

سفاکیت کی انتہا، بھارتی انتہا پسندوں نے بربریت سے مسلمان نوجوان کو مار ڈالا، تشدد کے بعد مسلمان لڑکے پر برچھیوں کے وار کئے گئے بعد میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ رونگٹے کھڑے کر دینے والی فوٹیج میں انسانیت کی تذلیل کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، یہ درندہ صفت شخص پورے ہندوستان کے مسلمانوں کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

ہندوستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں، یہ ہے بھارت کا اصل چہرہ ، جو دنیا بھر میں سیکولر ہونے کا ڈھنڈورا پیٹنے سے پھر بھی باز نہیں آتا۔