ٹھٹھہ:سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 15 افراد ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھہ:سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 15 افراد ڈوب کر جاں بحق


 سندھ(24نیوز): ٹھٹھہ میں کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی، 30 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈوبنے والی کشتی میں 180 افراد سوار تھے۔ کشتی کے الٹنے سے زائرین کی بڑی تعداد پانی میں ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 15 افراد ڈوب کر جاں بحق اور متعدد لا پتہ ہو گئے . ٹھٹھہ کے علاقے موھارا میں زائرین کی بڑی تعداد میلے میں شرکت کے لیے جارہی تھی،جس کے لیے وہ کشتی میں سوار ہوئے کشتی عدم توازن اور تیز ہواں کے باعث الٹ گئی، کشتی کے الٹنے سے زائرین کی بڑی تعداد پانی میں ڈوب گئی۔

اطلاعات کے مطابق زائرین جس کشتی میں سوار ہوئے اس میں تقریبا 200 افراد کی گنجائش ہےاور اس پر 180 افراد سوار تھے لیکن کنارے پر تیز ہوا اور مسافروں کی جلدبازی کے باعث کشتی الٹ گئی۔ حادثے کے بعد کئی افراد کنارے پر ہی پانی میں ڈوبےگئے جن میں بعض افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے۔ ریسکیو اہلکار دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پولیس نے حادثے میں 15 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن کی لاشوں کو شیخ زید اسپتال ساکرومنتقل کیا گیا ہے