ذیابیطس سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے: شہباز شریف

ذیابیطس سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے: شہباز شریف


لاہور (24 نیوز): وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذیابیطس سے متعلق عوام میں موثر انداز میں آگاہی ضروری ہے، ذیابیطس کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کے باعث انسانی جسم کو دیگر پیچیدگیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

میاں شہباز شریف نے ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج معالجے سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ کیلئے علاج معالجے سے زیادہ احتیاط فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، متوازن غذا کے استعمال، باقاعدگی سے سیر اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حکومت اس موذی مرض سے بچاؤ کیلئے تمام تر ضروری وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔