امریکی محکمہ صحت نے پہلی ڈیجیٹل گولی کی منظوری دے دی

امریکی محکمہ صحت نے پہلی ڈیجیٹل گولی کی منظوری دے دی

واشنگٹن (24نیوز) امریکی محکمہ صحت نے پہلی ڈیجیٹل گولی کی باضابطہ منظوری دے دی، یہ ڈیجیٹل گولی خود بتائے گی کہ آپ نے دوا کب اور کتنی لی تھی۔ اس ڈیجیٹل گولی میں موجود چپ لگائی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ صحت نے پہلی ڈیجیٹل گولی کی باضابطہ منظوری دے دی، ڈیجیٹل گولی جو معدےمیں موجود جوسز سے ردعمل کے نتیجے میں معمولی سا برقی چارج پیدا کرے گی اور پھر یہ معلومات ایک ڈیوائس کے ذریعے موبائل فون تک منتقل ہو جائے گی۔ یہ دوا خاص طور پر دماغی امراض کا شکار مریضوں کے کارآمد ہوگی، جنہیں یہ یاد رکھنے میں مشکل ہوتی ہے کہ انہوں نے کوئی کام کیا یا نہیں۔