برطانیہ میں روبوٹ گاڑیوں کو چلانے کی اجازت مل گئی

برطانیہ میں روبوٹ گاڑیوں کو چلانے کی اجازت مل گئی

لندن (24نیوز) برطانیہ میں روبوٹ گاڑیوں کو اجازت مل گئی،2019 سے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں کا آغاز ہو گا، اس سے قبل کسی ملک نے اقدام نہیں اٹھایا۔


تفصیلات کے مطابق برطانیہ دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے بغیر ڈرائیور چلنے والی روبوٹ گاڑیوں کی اجازت دے دی ہے،2019 سے ایسی روبوٹ گاڑیوں کا آغاز ہو گا اور 2021 تک انہیں بغیر کسی پابندی کے ملک بھر میں چلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

خود کار طریقے سے چلنے والی گاڑیوں کے حوالے سے اتنا بڑا اقدام ابھی تک کسی ملک نے نہیں کیا، سن 2019 سے برطانیہ کی سڑکوں پر ایسی کاریں دیکھنے کو ملیں گی، جو بغیر کسی ڈرائیور کے چلتی ہوں گی۔