آئندہ25سالوں میں خلائی مخلوق انسانوں سے رابطہ کرسکتی ہے: ماہرین فلکیات

آئندہ25سالوں میں خلائی مخلوق انسانوں سے رابطہ کرسکتی ہے: ماہرین فلکیات


(24نیوز): ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ پچیس سالوں میں خلائی مخلوق انسانوں سے رابطہ کرسکتی ہے۔ ماہرین مسلسل اسی کھوج میں لگے ہیں۔کسی ذہین کا  خلائی مخلوق سے رابطے کا تجربہ تلخ بھی ہوسکتا ہے۔

کائنات میں خلائی مخلوق کی تلاش،یہ وہ سوال ہے جس کا ابھی تک ٹھوس جواب نہیں ملا، لیکن ماہرین مسلسل اسی کھوج میں لگے ہیں، پیرس میں ہونے والے سونر فیسٹیول میں سائنسدانوں نے قریبی کہکشاں جی جے 273 کی جانب ایک اور پیغام بھیجا، جس کا زمین سے فاصلہ 12 نوری سال کے برابر ہے۔

سائنسدانوں کےمطابق پیغام پہنچنے اور جواب آنے میں 25سال لگیں گے،لیکن اگر کوئی خلائی مخلوق موجود ہے تووہ اس کا جواب ضرور دےگی،جسے انسان بھی سن سکیں گے،جبکہ معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ کسی ذہین کا خلائی مخلوق سے رابطے کا تجربہ تلخ بھی ہوسکتا ہے۔