چین میں سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

چین میں سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا


 (ویب ڈیسک): چین میں سوشل میڈیا اور گیمنگ کی بڑی کمپنی ٹینسینٹ نے امریکی سوشل نیٹ ورک کمپنی فیس بک کو بازار حصص میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

منگل کو ٹینسینٹ دنیا کی پانچ سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔ شیئر بازار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال ہانگ کانگ میں حصص کی فروخت میں ٹینسینٹ کے حصص کی قیمت دگنی ہو گئی اور کمپنی کی آمدنی مسلسل ماہرین کی امیدوں سے زیادہ رہی ہے۔ ٹینسینٹ کی بازار میں مالیت 531 ارب ڈالر پہنچ گئی ہے جو کہ فیس بک کی مالیت 529 ارب ڈالر سے آگے نکل گئی۔ بہرحال ابھی وہ اس شعبے میں پیش پیش کمپنی اپیل (873 ارب امریکی ڈالر) سے بہت پیچھے ہے۔

 

ٹینسینٹ کے مقبول ویڈیو چیٹ فون پلیٹ فارم پر تقریباً ایک ارب صارفین ہیں جہاں لوگ آپس میں باتیں کر سکتے ہیں، تصاویر شیئر کر سکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں، پیسے منتقل کر سکتے ہیں اور مختلف قسم کی خدمات کے لیے رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

 

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قدم سے ٹینسینٹ اور اس کے چینی حریف علی بابا کے درمیان مقابلہ تیز ہو گیا ہے کیونکہ جنوب مشرقی ایشیا میں 60 کروڑ افراد آباد ہیں اور بعض ممالک کی معیشت تیزی سے ترقی پزیر ہے۔